کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 192 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18.4 اوور میں 193 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مستحکم، ٹیم پشاور زلمی کے خلاف پلے آف کوالیفائر کھیلے گی۔ ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان ایلیمنیٹر ون ہوگا۔