پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایک اہم میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ملتان سلطانز نے یہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے جوش فلپ 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان ایشٹن ٹرنر نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 31 جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔