بنوں شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت، سہیل آفریدی کی بے حسی کا ثبوت

سیاسی مفادات کیلئے دیگر صوبوں کے چکر لگانے والا وزیر اعلی صوبے کے عوام کے غم میں شریک نہیں
بنوں (آن لائن)بنوں شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بے حسی کا واضح ثبوت سامنے آیا ہے ۔بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدالانہ حملے میں شہید ہونے والی خواتین، بچوں اور دیگر کی نماز جنازہ اداکی گئی۔حسب روایت وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شہدا کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ سیاسی مفادات کیلئے دیگر صوبوں کے چکر لگانے والا وزیر اعلی صوبے کے عوام کے غم میں شریک نہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کی ترجیحات میں دہشت گردی کا شکار صوبہ اور اس کی عوام شامل نہیں۔ بنوں کی عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور ان کے ایم این ایز نے اس واقعے کی مذمت تک نہیں کی۔ سیاست اپنی جگہ مگر وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو بنوں آ کر حالات کا جائزہ لینا چاہیے تھا ، شہریوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بے حسی پر سیاسی ماہرین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ افسوسناک اور خیبر پختونخوا کی روایات کے منافی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس صوبے کے وزیر اعلی کا دہشتگردی کے شکار عوام کے ساتھ یہ رویہ ہے اس سے دہشتگردی کے خاتمہ کی باتیں محض دکھاوا ہیں۔