سپیکر ملک محمد احمد خاں کی سردار غلام رسول کی نماز جنازہ میں شرکت و تعزیت

کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے سابق چیئرمین سردار فاروق اکبر ڈوگر کے بڑے بھائی اور سردار جواد احمد ڈوگر کے والد سردار غلام رسول عرف سردار ارشد کی نماز جنازہ میں ان کے آبائی گاوں مرالی ہٹھاڑ میں شرکت کی۔سپیکر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام رسول ایک نہایت باوقار، خوش اخلاق اور شرافت کے پیکر انسان تھے، ان کی وفات نہ صرف خاندان کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔