پتنگ بازی کر تے 12 سالہ لڑکا کرنٹ سے جھلس گیا

سیالکوٹ(خصوصی رپورٹ )پتنگ بازی کرتے ہوئے 12 سالہ بچہ بجلی کے تاروں کو چھو کر جھلس گیا۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں عبدآپتنگ اڑاتا ہوا تاروں سے جھلس کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ نے پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔