قصور، تلونڈی (خصوصی رپورٹ)نواحی گائوں سکندر پورہ میں ہارویسٹر مشین سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔30 سالہ محنت کش نوید کو مشین سے مونجی کاٹتے ہوئے بجلی کی 11000 کے وی کی تاریں مشین سے ٹچ کر گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے سی پی آر کیا لیکن مریض جانبر نہ ہو سکا۔لواحقین نے لاش کو ہسپتال شفٹ کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کارروائی ہے۔