غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس متعلقہ اکا ئونٹ فائیو میں جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں آ ئوٹ سورس کیے گئے تیرہ ہزار سرکاری سکولوں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا گیا۔ ڈی پی آئی ایس ای نے تمام اضلاع سے آ ئوٹ سورسنگ کے وقت سکول اکا ئونٹس میں موجود نان سیلری بجٹ اور فراغ و تعلیم فنڈز کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس متعلقہ اکا ئونٹ فائیو میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی آئی ایس ای کی جانب سے تمام اضلاع کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آ ئوٹ سورسنگ کے وقت سکول اکا ئونٹس میں موجود نان سیلری بجٹ یعنی این ایس بی اور فروغ تعلیم فنڈز یعنی ایف ٹی ایف کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے۔ہدایت کی گئی ہے کہ سکول اکا ئونٹس میں موجود تمام غیر استعمال شدہ این ایس بی اور ایف ٹی ایف فنڈز فوری طور پر واپس لیے جائیں اور متعلقہ اکا ئونٹ وی میں جمع کرائے جائیں۔اضلاع کو آ ئوٹ سورسنگ کے وقت موجود فنڈز اور اب تک واپس لیے گئے فنڈز کی الگ الگ تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ڈی پی آئی ایس ای نے فنڈز کی واپسی اور منتقلی کی تصدیق بھی رپورٹ کے ساتھ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔