دکان پر بڑا گوشت 800 کے بجائے 1600 روپے میں فروخت ہورہا تھا
لاہور(خصوصی رپورٹ) رحمان پورہ کے علاقے میں واقع مشتاق مٹن شاپ کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دکان پر بڑا گوشت 800 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ کے بجائے 1600 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا، جبکہ چھوٹا گوشت 1600 روپے کے بجائے 3000 روپے فی کلو میں بیچا جا رہا تھا۔محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتےہوئے دکان سیل کی اور شہریوں کو سرکاری نرخوں پر گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔