شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،شہری کی شکایت پرایکشن،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو جرمانہ، دکان سیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق زاہد نامی شہری نے شکرگڑھ اخلاص پور روڈ سے مٹن شاپ سے 2800روپے فی کلو میں 2کلو گوشت خریداجبکہ سرکاری نرخ 1800روپے ہیں۔جس پر اے سی عدنان عاطف کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 50ہزار روپے جرمانہ کرکے دکان سیل کر دی۔