نواب ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

نواب ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی کے بعد دوست نے مبینہ طور پر اپنے ہی دوست کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول حسین اور ملزم محمود احمد اے سی مکینک تھے اور دونوں ایک ہی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ معمولی تلخ کلامی کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا، جس پر محمود احمد نے حسین پر چھری سے حملہ کردیا۔چھریوں کے وار سے حسین شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر نواب ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم محمود احمد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ایس پی صدر کے مطابق واقعے میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ قتل کے محرکات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔