راولپنڈی: معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار

راولپنڈی: معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار

راولپنڈی کے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو قتل کرنے والے اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔

مقتول کے بھائی کے مطابق، سیکورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں بھائی دم توڑ گیا۔نیوٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔