لاہور: نواب ٹاؤن میں ماموں کے قتل میں اہم پیش رفت، ایک مفرور ملزم گرفتار

لاہور: نواب ٹاؤن میں ماموں کے قتل میں اہم پیش رفت، ایک مفرور ملزم گرفتار

نواب ٹاؤن میں بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے بعد پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب، ملزم گلشام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ روز ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا۔