شہر کی اکثر سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا‘شوکت خانم روڈ پر درخت گر گئے‘ٹریفک میں مشکلات
رائیونڈ میں چھت گرنے سے ا شرف جاں بحق‘اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مالا کنڈ میں بارش
لاہور (سپیشل رپورٹر‘کرائم رپورٹر) لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی فٹ بارشی پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات اور ٹریفک کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن سروس روڈ، ایس ڈی او آفس سے ملحقہ علاقے اور ایکسپو سینٹر و ایمپوریم مال کے اطراف کی سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، جہاں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ اسی طرح پی آئی اے روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی روانی شدید متاثر ہوئی اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب شوکت خانم روڈ پر بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ایک دو مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں‘ رائیونڈ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص محمد اشرف جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے‘زخمیوں میں خاتون، 2 ماہ کا بچہ اور 14 سالہ نوجوان شامل ہیں‘دریں اثناء سلام آباد اور راولپنڈی میں ایک باپھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ سوات اور مالا کنڈ اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔تیز بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔شانگلہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا میں چوتھے روز بھی بارش، پہاڑوں پر ژالہ باری، موسم تبدیل ہوگیا