راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار
لاہور سمیت پنجاب میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے:محکمہ موسمیات
لاہور (آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگورار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ٹھنڈی ہواں نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور کئی روز سے جاری حبس اور گرمی سے شہریوں کو ریلیف ملا تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔شانگلہ میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقوں میں ژالہ باری، گرمی کی شدید لہر ٹوٹ گئی۔ژالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ۔شانگلہ کے صدر مقام الپوری اور گرد و نواح کے علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ متعدد بالائی اور میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش ریکارڈ کی گئی