آکلینڈ میں خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی، گاڑی فیری ٹرمینل سے ٹکرا کر سمندر میں جاگری

آکلینڈ میں خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی، گاڑی فیری ٹرمینل سے ٹکرا کر سمندر میں جاگری

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی بڑے حادثے کا سبب بن گئی، جب ان کی گاڑی فیری ٹرمینل کی رکاوٹ توڑ کر سمندر میں جاگری۔

 خاتون نشے کی حالت میں اپنی ایس یو وی گاڑی چلا رہی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی فٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے بائیک شیلٹر اور ٹرمینل کے شیشے توڑتی ہوئی پل کے کنارے سے چھلانگ لگا کر سمندر میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں شیشے اور لوہے کے ٹکڑے بکھر گئے، اور گاڑی چند لمحوں میں پانی میں ڈوب گئی۔قریبی شہریوں نے فوری طور پر لائف رنگ پھینک کر خاتون کو پانی سے نکالا، اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ڈرائیور نشے میں تھی اور اس کے خلاف زائد مقدار میں شراب نوشی پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور عینی شاہدین نے اسے ایک نہایت ہولناک منظر قرار دیا۔