ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ،نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 135A/9-Lغربی بائی پاس روڈ پر ہوٹل کے قریب 10روزقبل دوپہر کے وقت نامعلوم گاڑی نے نامعلوم شخص کو ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا جسے ریسکیو1122کے عملہ نے زخمی کو طبی امداد دیکر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاتھاجو زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔