لڑائی جھگڑے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

کھڈیاں خاص (خصوصی رپورٹ) 24 روز قبل لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان محمد ناظم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 19 اکتوبر کو گاوں صاحبنی والا کے رہائشی محمد انور کا بیٹا 22 سالہ محمد ناظم دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ساجد، عدیل اور مبین عاشق نے اسلحہ اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے نوجوان پر تشدد شروع کر دیا۔ والدہ ثریا بی بی نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی تو ملزموں نے ان پر بھی ڈنڈوں سے حملہ کیا۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور محمد ناظم کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، مگر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔