محفل میلاد ،لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون چوری

لاہور (کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں محفل میلاد کے دوران شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیامدعی محسن رضا کے مطابق محفل میں رش کے دوران نامعلوم ملزم نے موبائل فون چوری کرلیا جس کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیپولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔مدعی مقدمہ محسن رضا کا کہنا ہے کہ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے میرا قیمتی موبائل برآمد کروایا جائے