لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے ذریعے شہری سے لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم حسن آصف نے شہری حماد سے جعلسازی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کا آئی فون 17 پرو میکس چوری کیا تھا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیاگرفتار ملزم حسن آصف کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون بہاولپور سے برآمد کر لیا گیا، جسے بعد ازاں متاثرہ شہری حماد کے حوالے کر دیا گیا۔ موبائل فون کی واپسی پر متاثرہ شہری نے اقبال ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاپولیس حکام کے مطابق نوسربازی اور جعلسازی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم حسن آصف کو شناخت پریڈ کے بعد جیل روانہ کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد بھی دیں ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہریوں سے نوسربازی اور جعلسازی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے جرائم پیشہ افراد کو جیلوں میں پہنچایا جائے گا۔