لاہور( خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،حسن نواز ، سلمان شہبازسمیت شریف خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد ، پاکستان کے امن، ترقی و خوشحالی ، سیلاب میں وفات پانے والے اور شہدائے وطن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نوازشریف نے شہباز شریف اور دیگر کے ہمراہ والدین میا ں محمد شریف، بیگم شمیم اختر ، بھائی عباس شریف اور اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی ،پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔