نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفی ؐ کا روح پرور انعقاد

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفی ؐ کا روح پرور انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک نے کیا، اس بابرکت محفل میں علما کرام، ممتاز نعت خوانوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عاشقانِ رسول ؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل سے صاحبزادہ اسد الرحمن نقشبندی عیدگاہ شریف راولپنڈی اور علامہ اشتیاق علوی، ناظم منہاج القرآن علما کونسل راولپنڈی نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ معروف نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے سماں باندھ دیا۔صاحبزادہ اسد الرحمن نقشبندی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کے لیے رحمت، محبت، امن اور ہدایت کا سرچشمہ ہے، آپ ؐ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے