لاکھوں مالیت کے 62 موبائل فون برآمد ، اصل مالکان کے حوالے

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ رواں ماہ ای گیجٹ ایپ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کے 62 موبائل فون برآمد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 22 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران برآمد شدہ موبائل فون اصل مالکان کے سپرد کیے۔شہریوں کے قیمتی فون مختلف وارداتوں میں چھینے گئیچوری ہوئے یا گم ہوگئے تھے، جنہیں جدید طریقہ کار کے تحت بازیاب کر لیا گیاموبائل فونز کی واپسی پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی محمد نوید اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھرپور سراہا اور پولیس کا شکریہ ادا کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق اب تک ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کے 35 ہزار 130 موبائل فونز ریکور کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے جا چکے ہیں شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی جرم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس شب و روز سرگرم عمل ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔