لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نیدوران سرچ آپریشن ڈونگی گراونڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والا ملزم کومنشیات سمیت گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم آن لائن آرڈر لیے کر مطلوبہ لوکیشن پر منشیات سپلائی کرتا تھا، ملزم نیاعتراف کیاملزم پولیس سے بچنے کیلئے خود کو ڈلیوری بوائے ظاہر کرتا تھاملزم عمر سے مجموعی طور پر 6 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او لیاقت آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،