لاہور (کرائم رپورٹر)دھرم پورہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر رکشہ اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ کار سوار بھی اپنی ہی پستول سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے اچانک کنٹرول کھو دیا اور سامنے سے آنے والے رکشے اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے نتیجے میں رکشہ اور موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔زخمی کار سوار کی شناخت صائم کے نام سے ہوئی ہے۔