لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں واقع بیکری کے سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چلنے سے ایک شہری زخمی سیکیورٹی گارڈ نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ بیکری کے باہر کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران بیکری سکیورٹی گارڈ کی گولی چلنے سے شہری زخمی ہوگیا بعدزاں سکیورٹی گارڈ نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھاواقعہ دو روز قبل شفیق آباد کے علاقے میں پیش آیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے