شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ رنجیت میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے گھر ا?یا ہوا مہمان شدید زخمی ہوگیا ،جسیڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقہ اعوان ٹاو?ن کا رہائشی انوارالرحمن اپنے چچا کے گھر مہمان آیا ہوا تھا کہ پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل گئی، جو بازو میں لگ کر پیٹ میں جالگی، جس سے انوارالرحمن شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔