ٓپستول کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے نوجوان زخمی

ٓلاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی میں پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے 26 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق شان نامی نوجوان اپنے گھر میں پستول کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک فائر ہو گیا،نوجوان کی ٹانگ پر دو گولیاں لگیں۔زخمی نوجوان کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طور پر یہ حادثاتی فائرنگ کا کیس لگتا ہے۔