حافظ آباد: شوہر کے سامنے بیوی سے3افراد کی زیادتی‘ویڈیو بنا لی(ایک ملزم لیگل انسپکٹر کا کزن نکلا)

شاہدرہ ٹائون لاہور کا علی رضا اہلیہ  گلناز کیساتھ نوشہرہ ورکاں سے بہن  کو مل کرحافظ آباد آرہا تھا‘مدینہ شوگر ملز کے قریب رکے تو4افراد آگئے
چاروں افراد میاں بیوی کو گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ اونچا کے عقب میں لے گئے‘جہاں3ملزموں نے گلناز کے ساتھ زیادتی  کی ‘دونوں پر تشدد کیا
پولیس چوکی حمیدپورہ نے ایک ملزم کو حراست میں لیا جس کو ڈی ایس پی صدر سرکل کے ایماء پر چھوڑ دیا ‘ڈی پی او کا ایکشن‘ اے ایس آئی کاشف  معطل 
ملزمو ں نے ویڈیو وائرل کردی‘8افراد کے خلاف مقدمہ درج‘گرفتاری کیلئے چھاپے‘کوتاہی میں ملوث پولیس افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:شہریوں کا مطالبہ

حافظ آباد(بیورو رپورٹ) حافظ آباد کے قریب مانگٹ اونچا میں 3شیطان صفت درندوں کی خاوند کے سامنے بیوی سے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی۔بااثر ملزمان نے زیادتی کے بعد میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر کیمرے کے سامنے مباشرت کا عمل کروایاجبکہ ملزموں کا ایک ساتھی اسکی وڈیو بناتارہا۔انسانیت کو شرمادینے والی وڈیو لیک ہونے پر ڈی پی او کاسخت ایکشن۔ 8ملزموں کے خلاف مقدمہ درج۔ملزم فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے پورے گاؤں کا گھیراؤ کرلیا۔ملزموں میں ایک ملزم ڈی پی او آفس میں تعینات لیگل انسپکٹر کا چچازادبھائی بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق علی رضا سکنہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور اپنی بیوی گلناز شہزادی کے ہمراہ اپنی بہن کو نوشہرہ ورکاں سے ملکر حافظ آباد آرہے تھے کہ مدینہ شوگر ملز کے قریب اسکی بیوی رفع حاجت کے لئے رکی تووہاں پر مانگٹ اونچا کے رہائشی درندہ صفت ملزمان اکرام ولد ریاست علی مانگٹ، لئیق ولد مقصود، خاور ولد فیاض اپنے دیگر چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آگئے جو دونوں میاں بیوی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر انہیں گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ اونچا کے عقب میں لے گئے۔جہاں ملزموں اکرام مانگٹ، لئیق ولد مقصود،اور خاور نے گلناز شہزادی سے باری باری زیادتی کی اور بعد میں ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے کیمرے کے سامنے مباشرت کا عمل کروایا۔اس دوران ملزموں کا ایک ساتھی چاند اجتماعی زیادتی اور مباشرت کے عمل کی وڈیو بھی بناتارہا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ انسانیت سوز واقعہ کے بعد ایک ملزم کو پولیس چوکی حمیدپورہ نے حراست میں لیا لیکن بعدازاں اسے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصرکے ایماء￿  پر مبینہ طور پر رشوت لیکر چھوڑ دیا گیا۔جس پر ڈی پی او عاطف نذیر نے انچارچ چوکی اے ایس آئی کاشف کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے  بااثر ملزموں میں سے ایک ملزم کا چچازاد بھائی منیب مانگٹ ڈی پی او آفس میں لیگل انسیپکٹر ہے جو زیادتی کا شکار بننے والے میاں بیوی کو کئی روز ڈراتا دھمکاتارہااور وہ اسکے خوف کی وجہ سے بروقت مقدمہ درج نہ کرواسکے۔ اب جبکہ ملزموں نے اس انسانیت سوز واقعہ کی وڈیو وائر ل کی تو علاقہ کے لوگوں کی مدد سے ڈی پی او عاطف نذیر کو آگاہ کیا گیا جس پر ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔دوسری جانب شہر یوں میں مذکورہ جنسی درندگی کی وڈیووائر ل ہونے پر شدید غم وغصہ کی لہر  دوڑ گئی ۔شہریوں نے آئی جی پولیس پنجاب اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے  اس واقعہ میں کوتاہی کے ذمہ دار تمام پولیس افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر ملزموں کو عبرت کا سامان بنایا جائے