چلڈرن ہسپتال : موبائل فون چوری کرنیوالا سرکاری مہمان بن گیا

 تنویر وارڈز میں ریکی کرتا، ملزم چوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم تنویر مختلف اوقات میں ہسپتال کی وارڈز میں ریکی کرتا اور موقع ملتے ہی مریضوں کے لواحقین کے موبائل فون اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو جاتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو ہسپتال میں ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم چوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔