کراچی‘ خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار، مقتولہ اور اسکے بچوں کے موبائل فونز برآمد

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے سویرا نامی خاتون کے قتل میں ملوث نامزد ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور مقتولہ سمیت اس کے بچوں کے موبائل فونز برآمد کر لیے۔پولیس کے مطابق 23 اکتوبر کو لیاقت آباد 6 نمبر چوڑی والی گلی میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 30 سالہ سویرا کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا تھا