پولیس نیموبائلزکی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو قابوکرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے موبائل فونز کے IMEI نمبرز تبدیل کرنے والا ملزم گرفتار کر کے 13 موبائل بر آمد کر لیے۔ لاہور پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی موبائل فونز کے IMEI نمبرز تبدیل کرکے غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہروز کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 13 موبائل فون بر آمد کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے عام شہریوں اور دکانداروں کو فروخت کرتا تھا۔ ملزم شاپر بیگ میں موبائل فونز لے کر آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کروانے کے بعد واپس آرہا تھا کہ راوی روڈ پولیس نے دورانِ چیکنگ اسے گرفتار کر لیا