بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستان کی وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن نے مراسلے کے ذریعے بتایا کہ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں پانی جاری کیا جا رہا ہے، جس سے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، جس سے پاکستانی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔سیلابی پانی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد کل سندھ میں داخل ہوگا، جہاں دریائے سندھ کے مقام سیہون پر طغیانی جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔