دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ سے ہوتے ہوئے جھنگ میں داخل ہو گیا ہے۔
جھنگ میں تقریباً 135 دیہات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں اور کئی افراد محصور ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔سرگودھا روڈ پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہے۔ سیلاب کے پانی نے کھیتوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ آج شام تک ملتان سے 10 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے کی پیش گوئی ہے۔گوجرانوالہ، چنیوٹ اور وزیرآباد میں حالیہ بارشوں سے پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی ہے، جس سے کئی ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ملتان میں بھی تحصیل شجاع آباد کے 140 دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں اور وہاں کے کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ریسکیو اور ریلیف کے لیے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں تاکہ محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے اور ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔