یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تفتیش کے دوران کچھ اہم پہلوؤں پر مزید تحقیقات باقی ہیں جن کی تکمیل کے لیے مزید ریمانڈ درکار ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر سائبر کرائم سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، اور ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔