ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
سماعت کی تفصیلات
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت ملتوی کرنے کی استدعا
سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپیلوں کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔