اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

 اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بچے شامل ہیں۔ حادثے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔

  حادثے کی تفصیل
واقعہ اوکاڑہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار خاندان کو روند ڈالا۔موٹر سائیکل سوار باپ اپنے تین بچوں کے ساتھ کہیں جا رہا تھا جب ٹریلر نے بے قابو ہو کر انہیں کچل دیا۔چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
  پولیس کارروائی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ٹر یلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
  فضا سوگوار
حادثے کی خبر ملتے ہی اہل علاقہ اور لواحقین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔