ویب ڈیسک: کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی، تاہم ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید جانی اور مالی نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ایمرجنسی ریسپانس میں ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم، موٹروے پولیس اور فائر فائٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔