دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ارتھ ڈے ‘ ‘ آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ارتھ ڈے ‘ ‘ (آج)22  اپریل بدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے اور اس بات کی تجدید کرنا بھی ہے ماں دھرتی(زمین) ہمیں بہترین ماحول اور رزق فراہم کرتی ہے۔زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج باون برس بعد دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں ،طلباء و طالبات کی جانب سے مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے پودے لگائے جائیں گے۔