پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹائیگرز کی حفاظت کا عالمی دن(آج) ’’ ورلڈ ٹائیگر ڈے ‘‘ منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹائیگرز کی حفاظت کا عالمی دن(آج) ’’ ورلڈ ٹائیگر ڈے ‘‘ 29جولائی بدھ کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں ٹائیگرز کی حفاظت اور انہیں قدرتی ماحول کی فراہمی کے متعلق شعور و آگہی فراہم کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے محکمہ جنگلی حیات،جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اور چڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں خوبصورتی اور جنگلی حیات کی بقا کیلئے ٹائیگرز کی اہمیت کو اجاگر کیاجائے گا