کراچی حیدرآباد پیکج : ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کو 20 ارب جاری

فنڈ سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت، عوامی دلچسپی کے دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے
کراچی(آئی این پی)  وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکج کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کیلئے 20 ارب روپے جاری کر دئیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(پی آئی ڈی سی ایل)  کے پاس جمع کرا دی ہیں جس نے ان کاموں کی اسکروٹنی مکمل کر لی ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی سے یہ اسکیمیں گزر چکی ہیں اور جلد ایکنک سے منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا، یہ فنڈ کراچی کے لیے 15ارب اورحیدرآباد  کیلئے  5 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اس فنڈ سے فلائی اوور، پانی سوریج اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی دلچسپی کے دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔پی آئی ڈی سی ایل ذرائع نے ناصرف یہ ترقیاتی فنڈ اکائو نٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کی بلکہ بتایا کہ مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کیلئے  بھی 3ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے موصول ہو گیا ہے