پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منفرد ڈھولکی تھیم برتھ ڈے پارٹی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تقریب کی پسِ پردہ اور ان دیکھی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
ہانیہ عامر نے رواں برس فروری میں اپنی سالگرہ روایتی مایوں اور ڈھولکی کے انداز میں منائی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔اب تقریباً 6 ماہ بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر پارٹی کی کچھ رینڈم اور ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہانیہ عامر نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے مداحوں کو زندگی میں خوش مزاجی اور شوخی برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔واضح رہے کہ سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ہانیہ عامر کے ڈانس نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی تھیں۔