شوبز انڈسٹری کے اداکار رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
حال ہی میں اپنے کامیاب ڈراموں اور آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے دونوں اداکار مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔کچھ نجی پلیٹ فارمز نے دعویٰ کیا کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، تاہم نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ اس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں، اور کئی سوشل میڈیا صفحات پر کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان ہو سکتی ہے۔تاہم، دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ دونوں اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے نجی رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے افواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔