اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج رات یا کل صبح ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال اور آئینی اقدامات کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی صورتحال سے متعلق آئینی اقدامات کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔