لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی، تاہم شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اب بھی 226 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ غیر صحت بخش معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس کے باوجود لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح:
ایم ایم عالم روڈ: 326
عسکری 10: 266
جوہر ٹاؤن: 264
ڈی ایچ اے: 249
ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائرز کے استعمال کی تجویز دی ہے۔
موسم کی موجودہ صورتحال:
درجہ حرارت:موجودہ: 11 ڈگری سینٹی گریڈ
کم از کم: 8 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ: 23 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا میں نمی کا تناسب: 70 فیصد
بارش کا امکان: آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی توقع نہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سانس کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔