اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا گیا، وزارت ہا ئوسنگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دی آ۔ نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذہوگا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرح فنانس ڈویڑن کی مشاورت سے مقرر کی گئی۔ وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی ۔ اضافہ کا اطلاق چھ خاص سٹیشنز پر ہو گا۔بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔وفاقی وزیر ہا ئوسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ہا ئوسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم? ہیں۔اسلام آباد میں 17,400 سرکاری رہائشی مکانات جبکہ 43,000 سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار ہیں۔