خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے سفری الائو نس میں 50 فیصد اضا فہ، نوٹیفکیشن جاری

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری الائوہنس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ  کیا ہے ۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے کنوینس الائو نس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اضافے سے مستفید ہوں گے۔گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کا کنوینس الائو نس 1,785 سے بڑھا کر 2,677 روپے کر دیا گیا، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا کنوینس الانس بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا