سمری میں گریڈ 1 سے 22 وفاقی ملازمین کیلئے یکساں اضافے کی سفارش کی گئی
اضافہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ، سینکڑوں ملازمین مستفید ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت ہائو سنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کیلئے یکساں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ہائو س رینٹ سیلنگ میں یہ اضافہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا، جس سے سینکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔قبل ازیں، فروری میں بھی رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ہائو س رینٹل سیلنگ ملک کے چھ شہروں میں وفاقی ملازمین کیلئے بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل تھے۔