گنگا رام ہسپتال ، سیلنگ گر گئی،3ڈاکٹر، مریض زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)گنگا رام ہسپتال میں آؤٹ ڈور کمرے کی فال سیلنگ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین ڈاکٹرز اور ایک مریض زخمی ہو گئیتینوں زخمیوں کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ذرائع کے مطابق سرجری ،او پی ڈی روم 16 میں فال سیلنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔چند روز قبل او پی ڈی روم 20 کی چھت کا پلستر بھی گرا تھاخستہ حال عمارت کی مرمت نہ ہونے سے فال سیلنگ گرنے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔