لاہور (خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت کے بار روم کی سیلنگ اور الماری کے درمیان بلی کا بچہ پھنس گیا ، ریسکیو 1122 ٹیم نے بلی کے بچے کی جان بچائی، عدالتی عملہ نے بھی مدد کی۔ بچہ ملحقہ کچن کے روشن دان سے بار روم کی طرف گرا ، سیلنگ اور کارڈ بورڈ کی الماری کو توڑ کر بلی کے بچے کو ریسکیو کیا گیا ۔