عارضی اساتذہ بھرتی،50 فیصد امیدوار انٹرویو سے پہلے ہی فارغ

لاہور( کرائم رپورٹر) سکولوں میں عارضی اساتذہ کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے 5لاکھ درخواست گزاروں میں سے پچاس فیصد سے زیادہ کوانٹرویو سے پہلے ہی فارغ کردیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپلائی کرنے والے پہلے 5 یا 10 امیدواروں کے انٹرویوز کی ہدایت کردی۔ہر سکول میں ایک پوسٹ کیلئے پچاس سے 70 امیدواروں نے اپلائی کیا ۔محکمہ سکول کی شرائط سے ہزاروں امیدوار دوسرے مرحلے کے لئے اہل نہیں ہونگے۔لاہور میں انٹرویوز کے لئے 97 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔کمیٹی میں متعلقہ سکول کا ہیڈ ماسٹر،سینئر ٹیچر اور سکول کونسل کا ممبر شامل ہوگا۔